لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23مارچ پرقائداعظمؒ اور مسلم لیگ کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان سے غیر متزلزل محبت اوروفاکرنے کے عہد کی تجدیدکا دن ہے، یہ ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفرجاری ہے ۔ آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا۔
تبصرے بند ہیں.