وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں: روس نے خبردار کر دیا

70

 

ماسکو:  کرملین کے  ترجمان دمتری پیسکوف  نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسی صورت میں ایٹمی ہتھیار کا استعمال  کیا جا سکتا ہے۔

 

 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے  ترجمان کرملین نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو کب اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے، اس سے متعلق  تمام وجوہات آپ پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم  اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر صرف ایسی صورتحال میں ممکنہ طور پر  ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک نے پیوٹن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ امریکی صدر نے دلادمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.