پاک، آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز ’یوم پاکستان‘ کے نام

9

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تیسرے روز کھیل کا آغاز بھی قومی ترانے سے کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل کرنے کیلئے دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں تو پہلے قومی ترانا بجایا گیا اور کھلاڑی اس کے احترام میں گراﺅنڈ میں کھڑے ہوئے۔ 
اس موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے اور یہ کام پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے خود انجام دیا۔ اس کے علاوہ میچ میں کمنٹری کیلئے موجود ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز نے بھی سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.