پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی، 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

2

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آ گئی ہے اور گزشتہ 2 سال میں پہلی بار ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 443 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح ایک 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث گزشتہ دنوں ملک بھر میں تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ 
انہوں نے نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی ابھی برقرار رہے گی کیونکہ کورونا مکمل طور پر ختم ہوا جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ پابندیاں ختم کرنے سے وباءمیں کچھ اضافہ ہو لیکن دوبارہ اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.