اسلام آباد: یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ ہونگے۔ اس سال یوم پاکستان کا تھیم "شاد رے پاکستان”رکھا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق 82ویں یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی سال ہونے کی وجہ سے 82واں یوم پاکستان اور پریڈ منفرد و خاص ہے جس میں جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگی اور ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ بھی پیش کریں گے۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
مزید برآں پاکستان میں ہونے والے تاریخی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کو بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ،اس سال یوم پاکستان کا تھیم "شاد رے پاکستان”رکھا گیا ہے۔ یہ دعائیہ تھیم قومی ترانے کا حصہ "مرکز یقین شاد باد” سے لیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ایک مسحور کن ملی نغمہ بھی جاری کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.