بلوچستان: کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 6 مزدور زخمی

36

 

کوئٹہ: صوبہ  بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں کوئلہ  کانوں میں زہریلی گیس بھرنےسے دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں  6 مزدورزخمی ہوگئے۔

 

 

پولیس کےمطابق بلوچستان میں  ہنہ اوڑک کےنواحی علاقے زرغون غرکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 کان کن سید محمد، محمد سلیم اور جمیل جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 

 

دوسری جانب چمالنگ کے علاقے کی مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی دھماکے کے نتیجے میں  تین مزدورنقیب اللہ ،عبدالفائق اوریارمحمد  زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے  کوئٹہ کے بی ایم سی ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 

زخمی ہونے والے 6 مزدوروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.