پتوکی: صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں میرج ہال کے باہر باراتیوں کے مبینہ تشددسے محنت کش کی ہلاکت کا واقعہ میں 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے 12افراد کو حراست میں لیا۔
قصور میں باراتیوں کےمبینہ تشددسےمحنت کش کی ہلاکت کے واقعہ میں شادی ہال مینیجرسمیت12افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نےمتوفی کےجسم پرتشددکی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہرپہلوسےانکوائری کی جارہی ہے. PFSA کی ٹیم نےجائےواردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں
1/2 https://t.co/spPKuKfFnV pic.twitter.com/ccNBCnPEUx— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 22, 2022
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے متوفی کے جسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جارہی ہے، پی ایف ایس اے کی ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے جبکہ میرج ہال کے منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.