اوآئی سی کے وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے:آرمی چیف 

41

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے  جہاںوزرائےخارجہ کانفرنس کانفرنس میں افغانستان کی انسانی صورتحال پر غور،عالمی برادری سے تعاون پربات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں  باہمی دلچسپی علاقائی سلامتی، دفاعی اورسکیورٹی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سلامتی، دفاعی اورسکیورٹی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کےمابین ہرشعبےمیں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اوآئی سی کے وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر غور،عالمی برادری سےتعاون پربات ہوگی۔ خطےمیں دیرپاامن استحکام کیلئےدرپیش چیلنجزکاحل تلاش کرنےکی ضرورت ہے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کومزیدفروغ دینے کیلئے اپنا کردار اداکرنےکےعزم کااعادہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.