لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری نے اپنے سربراہ کو بتایا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے احوال سے بھی آگاہ کیا۔
عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ملاقات کر کے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے جبکہ اس ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کیلئے مثبت اشارے ملے ہیں، اور پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے جبکہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.