بالکل ٹھیک ہوں، میرے مرنے کی خبریں جعلی ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد 

23

 

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میرے مرنے کی خبریں جعلی ہیں میں بالکل ٹھیک ہوں۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہر اس شخص کی مشکور ہوں جس نے میرے لیے دعائیں کیں اور پریشان ہوا۔ الحمد للہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں ۔

 

 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس کے علاوہ جو خبریں زیر گردش ہیں وہ سب جعلی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جو دو بار کورونا کا شکار ہوچکی ہیں اور کینسر کی مریضہ بھی ہیں انتقال کرگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.