قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

69

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسمبلی اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے اور اس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق یہ اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا اور روایت کے تحت اس کا پہلا دن اسمبلی کے ایک وفات پانے والے رکن کی فاتح تک ہی محدود رہے گا تاہم تحریک عدم اعتماد پر کارروائی اورووٹنگ کیلئے اجلاس کب طلب کیا جائے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے تاخیر سے 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ جمعہ کو اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پھر 26 اور27 مارچ کو کوئی کارروائی نہیں ہو گی اور 27 مارچ کو ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے بعد ہی اس تحریک پر کارروائی آگے بڑھائی جا سکے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.