اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو ایم این ایز ہم سے خفا ہیں ان سے کہتا ہوں کہ مال ان کا کھائیں اور واپس آ جائیں، جو بکنے والا نہیں وہ عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، سرے محل، سوئس بینک، ایون فیلڈ اکاؤنٹس کے پیسے لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے کہا تھا یہ 23 مارچ کو نہیں آئیں گے تاہم اپوزیشن کے جلسوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے اور ان میں شرکت کیلئے آنے والے قافلوں کو بھی نہیں روکا جائے گا لیکن اگر کوئی حادثہ ہوا تو اپوزیشن لیڈران کیخلاف ایف آئی آر دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں اور سندھ ہاؤس واقعہ میں ملوث افراد پر مقدمات بھی درج کئے ہیں۔ اس وقت سرے محل، سوئس بینک، ایون فیلڈ اکاؤنٹس کے پیسے لگائے جا رہے ہیں، اگر ایم این ایز ان سے پیسے لے رہے ہیں تو پیسے لے کر واپس آ جائیں، جو ایم این ایز ہم سے خفا ہیں ان سے کہتا ہوں مال ان کا کھاؤ اور واپس آ جاؤ اور کام عمران خان کا کرو۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو بکنے والا نہیں وہ عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے جبکہ اللہ تعالی کو منظور ہوا تو اتحادی بھی واپس آئیں گے اور منحرف اراکین میں سے بھی کچھ واپس آ جائیں گے۔ عمران خان اپنا جلسہ کر رہے ہیں وہ فیصلہ واپس نہیں لے رہے جبکہ 27 مارچ کے جلسے میں جاؤں گا اور تقریر بھی کروں گا۔
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا باپ بھی او آئی سی کانفرنس کو ناکام نہیں کر سکتا، بلاول کے سیاسست کے دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے اور کہتے ہیں کہ دھرنا دیں گے، اپنی شکل دیکھو، آپ او آئی سی کے خلاف بات کر رہے ہیں، جو او آئی سی کےخلاف بات کرتا ہے اس پر لعنت ہے، کسی کی جرت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی، ذمہ داروں کا ایک فون آیا اور آپ 90 کے زاوئیے پر لیٹ گئے۔
تبصرے بند ہیں.