کینیڈا کی مسجد میں کلہاڑی سے لیس شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

87

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو نمازیوں نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ ملزم فجر کی نماز کے وقت کلہاڑی لئے مسجد میں داخل ہوا اور حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں ان لوگوں کے حوصلے کی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.