لاہور  ٹیسٹ، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس 

15

 

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا  تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا بھرپور پریکٹس سیشن ہوا۔ سخت دھوپ میں بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سےقذافی اسٹیڈیم  میں شروع ہوگا۔

 

نیونیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم پر اٹیک کے بعد لاہور سے روٹھی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگئی ۔تیرہ سال بعد ٹیسٹ میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں  نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

 

 

سخت گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے  کھلاڑیوں کی تپتی دھوپ میں بھرپور مشقیں کیں۔بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ   سیشن میں خوب پسینہ بہایا۔

 

 

دونوں ٹیموں  نے  پچ کا بھی  باریک بینی سے جائزہ لیا۔آسٹریلین  کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچتے ہی پچ کا مشاہدہ کرتے رہے۔پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ پچ کا جائزہ لیتے رہے۔

 

 

پریکٹس سیشن میں محمد رضوان  آف بریک جبکہ نسیم شاہ لیگ بریک باؤلنگ کا ہنر دکھاتے رہے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.