اپوزیشن کے ہاتھوں بکنے والے ایم این ایز اجلاس سے قبل واپس آجائیں گے: عمران خان 

23

 

راولپنڈی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے پیسے لے کر بکنے والے پی ٹی آئی کے ارکان 28 مارچ سے پہلے واپس آجائیں گے۔ ان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

 

راولپنڈی میں رنگ روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں ۔ ساری قوم کو نظر آگیا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔ اصل دباو عوام کا ہوتا ہے۔ احتجاج کریں لیکن کوئی تصادم نہ کریں۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ چوروں کی طرح سندھ ہاوس میں پیسے  دیئے جارہے ہیں۔ اسے جمہوریت نہیں کہتے ، جمہوریت کسی اور چیز کا نام ہے۔ انہوں نے سیاست میں آکر پیسہ بنانا  سیکھا ہے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے۔ اگر کوئی لوگ ہم سے تنگ ہیں تو ان کو پولیس تحفظ کی کیا ضرور ت ہے۔ سندھ کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے۔  سندھ حکومت کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے۔ پاکستان میں پیسے کی سیاست سامنے آگئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.