عمران خان نے کسی ادارے کے سربراہ کو ہٹایا تو تسلیم نہیں کریں گے: متحدہ اپوزیشن 

38

 

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اب وزیر اعظم نے کسی ادارے کے سربراہ کو تبدیل کیا تو یہ غیر آئینی ہوگا اور اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

 

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین اور ایم این ایز کو ظہرانہ دیا ۔ ظہرانے کے بعد شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کی۔

 

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ اگر اب وزیر اعظم عمران خان کسی ادارے کے سربراہ کو تبدیل کرتے ہیں یا ایسا ہی کوئی انتظامی فیصلے لیتے ہیں تو اپوزیشن کیا کرے گی؟

 

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی اور عمران خان ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں وہ اب ایسے فیصلے نہیں کرسکے یہ غیر آئنی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.