امریکی اور چینی صدور کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

65

 

واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے چین کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگریوکرین کے معاملے میں روس کی مدد کی تو سخت نتائج بھگتنا ہونگے جبکہ چینی صدر نے بھی امریکی صدر  کو  تائیوان کے معاملے میں مداخلت سے خبر دار کر دیا۔

 

 

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا جس میں جوبائیڈن نے  چینی ہم منصب کو کہا  کہ اگرچین نے یوکرین کیخلاف  روس  کی مدد کرنے کی کوشش کی تو سخت نتائج اور پابندیوں کیلئے تیار رہے۔

 

 

2 گھنٹے کی طویل ویڈیو کال میں  دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے مسئلہ  کا سفارتی حل نکالنے  پراتفاق کیا۔

 

 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب سے یوکرین میں جاری جنگ جلد ازجلد ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔جبکہ  نیٹوممالک پرزوردیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے روس سے مذاکرات کرے کیونکہ شہریوں کی ہلاکت روکنے اورانسانی بحران کوپیدا ہونے سے روکنے  کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں ۔

 

 

چینی صدر نے مزید کہا کہ  یہ انتہائی خطرناک ہے کہ امریکہ میں بعض افراد تائیوان میں آزادی پسندقوتوں کو غلط سگنلز دے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تائیوان معاملے کو مناسب انداز سے حل نہ کیا گیا تو اس کے دونوں ملکوں کے تعلقات پرتباہ کن اثرات ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.