پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز لاہور منتقل

64

 

لاہور: شہر اقتدار میں موجودہ سیاسی  صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےپاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کو  راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے  حکومتی اداروں کی جانب سے ہدایت  آنے کے بعد  وائٹ بال سیریز  لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بھی  وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر  آسٹریلیا کو  سیریز کی لاہور منتقلی پر کوئی  کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح  رہے کہ سیریز کی منتقلی کے  فیصلے کے بعد اب 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا 29 مارچ کو ہونیوالا  پہلا میچ اب  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا  اور ٹیم  24 مارچ کو لاہور آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.