ناراض حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

103

 

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے لیے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومت  اپنے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت پی ٹی آئی کی دیگر اہم  شخصیات بھی ناراض اراکین سے ملاقاتیں  کر کے انہیں رضامند کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر  پیر تک استفعیٰ  نہیں آیا تو  مزید بات چیت نہیں ہو گی۔ جس کے بعد اب حکومتی وفد اس حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کرے گا۔

 

 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بنی گالہ میں پولیٹکل کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.