ترین گروپ کا حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

34

 

لاہور: ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں جاری ہیں اور گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

دوسری جانب جہانگیر ترین بھی ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں رہائش پذیر ہیں اور ڈاکٹر ز کی ہدایات کے مطابق آرام کر رہے ہیں جبکہ میڈیا سے بات چیت یا دیگر کسی ملاقات سے بھی دوری اختیار کر رکھی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.