لندن: پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنماء مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اپنے اہل خانہ سے ملنے لندن آیا ہوں، یہاں 3 روز قیام کے بعد واپس وطن جاؤں گا۔ حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ق لیگ حکومت کیساتھ اتحاد میں ہے تاہم پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔
لندن آنے کے سوال پر مونس الٰہی نے کہا کہ اہلخانہ سے ملنے کیلئے مختصر مدت کیلئے یہاں آیا ہوں اور تین دن بعد واپس جاؤنگا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی گزشتہ روز برطانیہ گئے ہیں جس کے بعد سے چہ مگوئیا ں جاری ہیں کہ ق لیگی رہنما لندن میں جہانگیر ترین اور نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.