لاہور:آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئٹنٹی میچ کے لیے قومی کرکٹ کا اعلان کردیا گیا،بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی ،محمد حارث کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر محمد حارث نے ڈومیسٹک میں اپنی شان دار کارکردگی کے نتیجے میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حال ہی میں مکمل ہونے والے ساتویں ایڈیشن میں آصف نے ملتان سلطانز کے لیے 5 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 20 سالہ حارث نے پشاور زلمی کے لیے 186.5 کے شان دار اسٹرائیک ریٹ سے 5 میچوں میں 166 رنز بنائے تھے۔
محمد حارث پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کے لیے اب تک 7 میچوں میں 44 سے کچھ کم کی اوسط سے 219 رنز بنا چکے ہیں جبکہ آصف آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے 7 میچوں میں 4.39 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.