گورنر راج پر پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا 

86

کراچی :گورنر راج پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پاگل پن ہو گا ،سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت کی خراب کارکردگی پر پنجاب، کے پی میں گورنر راج لگانا چاہئے،خراب کارکردگی پر وفاقی حکومت کو گھر بھجوانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بہتر کام کر رہی ہے،تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومت سٹپٹا چکی ہے۔

گورنر راج کے نفاذ سے وفاقی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،گورنر راج وفاقی حکومت کی خواہش ہے تو لگا کر دیکھ لے،وفاقی حکومت کو بتا دینگے گورنر راج کا نفاذ آسان کام نہیں ہے،تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے ،اس موقع پر گورنر راج کے نفاز کا مطلب حکومت کی شکست ہے۔

تبصرے بند ہیں.