راولپنڈی ::وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجود صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تجویز دی ہے کہ گورنر راج لگا دیں ، اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.