ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار

55

 

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں  پبلک ٹرانسپورٹ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں  اب 100 درہم سے 500 درہم تک جرمانے  ہیں، شہریوں کو  آگاہی دینے کیلئے ٹرانسپورٹ سینٹر نے سوشل میڈیا پر خلاف ورزیوں اور جرمانے کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

 

یو اے ای میڈیا کے مطابق ابو ظہبی ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں پر 100 درہم تک جرمانہ ہے جن میں ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی کسی بھی گاڑی سے آتشگیرمواد منتقل کرنا، ہتھیار گاڑی میں رکھنا، معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنا یا ان کے لیے مختص نشستیں کسی اور کی طرف سے استعمال کرنا شامل ہیں۔ان تین خلاف ورزیوں میں کسی ایک کے ارتکاب پر100 درہم جرمانہ ہے۔

 

 

جبکہ چار خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی کے بھی ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہوگا۔جن میں گاڑی میں سگریٹ نوشی، کھانا پینا اور چیونگ گم چبانا، کرایہ نہ دینا اور موٹر سائیکل کو بسوں میں غیر مقررہ طریقے سے داخل کرنا، ان چار خلاف ورزیوں پر سے کسی ایک ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہے۔

 

 

سینٹر کے ترجمان کے مطابق  دس خلاف ورزیوں میں سے تین ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔ کسی بھی مسافر کا دوسرے مسافر کو بس ٹکٹ فروخت کرنا یا خریدنا، سواری میں جان بوجھ کر مسافروں کو پریشان کرنا، پرسکون نہ رہنا اور ڈرائیور کی توجہ اس کے کام سے ہٹاتے رہنا۔ یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

 

ٹرانسپورٹ سینٹر نے سوشل میڈیا کے اپنے پیج پر آگاہی مہم کے تحت خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.