بورس جانس کا مشن سعودی عرب ،روس کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

54

 

جدہ :متحدہ عرب امارات کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سعودی عرب پہنچ گئےجہاں وہ سعودی عرب کو اوپیک معاہدے سے نکلنے کیلئے محمد بن سلمان کو نکلنے کیلئے قائل کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانو ی وزیر اعظم امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،اس دورے کا ایک مقصد خلیجی ریاستوں کو خام تیل کی پیداوار بڑھانے پر آمادہ کرنا ہے تاکہ روس کی توانائی پر انحصار میں کمی لائی جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم کی اماراتی اور سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں یوکرین تنازعہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس سے قبل انھوں نے یو اے ای کے اصل رہنما ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں توانائی کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بورس جانسن نے تیل کی مزید سپلائیوں کو یقینی بنانے اور روس کے یوکرین پر حملے پر صدر ولادیمیر پیوٹن پر دباؤ بڑھانے کے لیے خلیج کے دورے کے پہلے پڑاؤ پر شہزادے محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

تبصرے بند ہیں.