اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

18

لاہور: اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے جواب طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریقی بنایا گیا ہے۔ 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے۔
عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے پیش ہونے کا حکم دیاہے۔ 

تبصرے بند ہیں.