پرویز خٹک (ق) لیگ کو وزارت اعلیٰ نہ دینے سے متعلق بیان کی خود وضاحت کریں: مونس الٰہی

71

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے اور ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے۔ اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب خود کریں گے۔‘ 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس حوال ےسے مونس الٰہی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ق ) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو بن جائیں، پانچ سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا موقف ہے اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔ پرویز خٹک نے اس حوالے سے مونس الٰہی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.