مسلم لیگ (ن) کا ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ

97

لاہور: ملک میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی بڑے شہروں میں بھرپور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کیلئے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد پارٹی رہنماﺅں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر رہنماءجلسوں سے خطاب کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.