وزیراعظم آج سوات میں جلسے سے خطاب کریں گے

7

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کی ممکنہ شرکت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 بجے جلسہ شروع ہو گا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی خطاب کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں اور شرکاءکیلئے کرسیاں لگانے کیساتھ ساتھ گراؤنڈ کے چاروں اطراف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جھنڈے، پینا فلیکس اور خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ 
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم عمران خان کی جلسے میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر نوٹس بھی جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔

تبصرے بند ہیں.