عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم

35

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صحافی محسن بیگ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس دوران ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ 
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا اہلکار زخمی ہوا۔ 

تبصرے بند ہیں.