سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں

155

ریاض: سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں ۔ ان کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللّٰہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے حرمین شریفین کے متولی، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے ۔

 

عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، نائب صدر ، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ، اور عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے تعزیت کی ہے ۔

 

واضح رہے کہ سعودی شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا تھا جبکہ شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.