اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل چوتھی بار ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت 15 مارچ بروز منگل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی 3 مرتبہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کی جا چکا ہے۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور آج کے روز اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔
حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا وفد آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا اور پھر (ق ) لیگ سے بھی ملاقات ہو گی۔
اسی طرح حکومت کی جانب سے بھی متحدہ اپوزیشن کیساتھ رابطوں کا ایک اور دور شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.