علیم خان کو منانے کیلئے مشترکہ دوست اور وفاقی وزراء سرگرم

115

لاہور: موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پارٹی کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کو منانے کا فیصلہ کر لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزراء فواد چودھری ، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں ۔ اس لیے علیم خان آج ترین گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے ترین گروپ کے ساتھ اتحاد اور اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان حکومت کے ساتھ ہوں گے ۔ پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے ۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومتی شخصیات مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم اور بی اے پی سے دوبارہ رابطے کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.