تحریک عدم اعتماد، حکومت اور اپوزیشن کے بڑوں کی اہم بیٹھک آج ہو گی

26

اسلام آباد: ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے اور آج بھی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اپنا اپنا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس کر رہی ہیں جن میں سیاسی صورتحال پر غور کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اجلاس ہو گا تو دوسری جانب متحدہ اپوزیشن جماعتیں بھی آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کمیٹی ارکان کو حکومتی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔ 
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے جس میں حکومت کے خلاف حکمت عملی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی اتحادیوں سے ہونے والی مشاورت بھی زیر غور آئے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.