اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کو حمایت کا یقین دلادیا ہے۔اگلے دو سے تین روز میں تینوں حکومتی اتحادی جماعتیں اپنے فیصلے کا اعلان کردیں گی۔تینوں جماعتوں کے وزرا عمران خان کی کابینہ سے استعفی دیدیں گے۔
نیو نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کو حمایت کا یقین دلادیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین روز میں تینوں حکومتی اتحادی جماعتیں اپنے فیصلے کا اعلان کردیں گی۔تینوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل دی۔تینوں جماعتوں کے وزرا عمران خان کی کابینہ سے استعفی دیدیں گے۔تینوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں سے حتمی معاملات آصف زرداری نے طے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کی طرف سے پرویز الہٰی کو یقین دہانی کروائی۔حکومتی اتحادیوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جتنا زور پارلیمنٹ کے سامنے کارکن اکٹھا لگانے پر لگارہے اتنا زور اپنے اراکین کو اکٹھا رکھنے میں بھی لگادیں۔
تبصرے بند ہیں.