پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو منانے کی آخری کوشش 

95

 

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو منانے کے لیے ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کے  درمیان رابطہ ہوا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد گورنر سندھ آج ایم کیو ایم کے مرکز جائیں گےاور انہیں وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم پاکستان کو تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے پر راضی کریں گے اور ان کے تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان بھی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد گئے تھے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی اور اس کے بعد  ایم کیو ایم نے مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی گارنٹی پر پیپلز پارٹی سے معاہدہ کرنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.