وزیر اعظم صاحب ! آپ مردم شناس نہیں: عامر لیاقت نے عمران خان سے راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا 

256

 

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ مردم شناس نہیں ۔اللہ بہتر فرمائے گا ۔ ہمارے اب راستے جدا ہیں۔

 

عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُ اور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں۔

 

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا، اسی طرح کھو رہے ہیں سب کو میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! اب میں سوچ چکا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے۔

 

 

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ۔ سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے۔

تبصرے بند ہیں.