تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی تحریک انصاف کابڑا فیصلہ 

44

لاہور:عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،جلسے کے لیے کپتان نے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں سیاسی پاور شو دکھانے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے کپتان نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ کرنے کا ٹاسک دیاہے ۔

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں نہ صرف پارٹی رہنمائوں بلکہ مختلف شہروں میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرنے والے کارکنوں کو مکمل پلان دیدیا ہے ، راولپنڈی ، چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا، کپتان نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ جلسہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے۔اوزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے۔عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.