بلی تھیلے سے باہر آگئی ،تحریک انصاف کے 4 ضمیر فروشوں کے نام سامنے آگئے

212

کراچی :تحریک انصاف نے اپنے ہی چارضمیر فروش ارکان کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ان چار ارکین کی بولیاں لگائیں اور انہیں خریدا ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہ پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان کو خریداجن کے نام اب سامنے آگئے ہیں ۔

حلیم عادل شیخ نے ضمیر فروش ممبران کی تصاویر لوٹوں پر لگا کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے ،ان بڑے ناموں میں سردار شہریاں خان ،نواب اسلم خان ابڑو بھی ضمیر بیچنے والوں میں شامل ہیں ۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، 4 اراکین نے پیسوں کےعوض سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے پیسے لے کراپنا ضمیر بیچا، ووٹ کاسٹ کرنے والے پارٹی چھوڑکر پی پی سے الیکشن لڑیں، ووٹ کاسٹ کرنے والےاراکین کوآئین کے تحت نااہل کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.