تبدیلی آ نہیں رہی پنجاب میں تبدیلی آچکی ،نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ،بڑا فیصلہ

194

نئی دہلی :تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ پنجاب میں تبدیلی آ چکی ہے ،عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں تبدیلی آگئی ،عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان نے خود کو وزیر اعلیٰ نامز کرنے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بن کر پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر اتنا بہتر بنائیں گے کہ کسی طالب علم کو بیرون ملک تعلیم کیلئے نہیں جانا پڑیگا ۔

بھارتی پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ ، ایک خاکروب کے بیٹے اور نوجوت سنگھ سدھو ایک خاتون سے ہار گئے تھے ،  عام آدمی پارٹی کو دہلی کے باہر پہلی بار کسی ریاست میں واضح اکثریت ملی ہے ۔

دوسری جانب دیگر  چارریاستوں اترپردیش ، اترکھنڈ ، منی پور اور گوا میں بی جے پی  حکومت بنائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.