علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ہیں مگر پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہو سکتے: گورنر سندھ

11

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے الگ نہیں ہو سکتے۔ 
کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ علیم خان سے تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں، وہ لندن گئے تھے اور جلد ان سے پھر ملاقات ہوگی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے جال میں داخل نہیں ہو گا جبکہ منحرف ارکان کو ووٹرز گھروں میں نہیں رہنے دیں گے۔ 
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڈ کی سہولت دینا چاہتے ہیں مگر تکنیکی وجوہات کی بناءپر ایسا ممکن نہیں، تاہم اس حوالے سے مختلف این جی اوز کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ 
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پریس کلب سے میرا گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں صحافیوں کیلئے میڈیکل انشورنس کارڈ کا اجرا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.