تحریک انصاف کی ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں: ڈاکٹر نفیسہ شاہ

18

 

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کہتی ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظر آ رہی تھی ابھی تو پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں۔

 

 

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کہتی ہیں پیپلزپارٹی وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے،  سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظر آ رہی تھی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام بوکھلاہٹ اور مضحکہ خیز ہے،انکا کہنا تھا کہ اس سلیکٹڈ وفاقی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.