بغیر سوچے سمجھے تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں  پیدا کر دیں: فواد چوہدری

11

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں  پیدا کر دی ہیں۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ٹویٹ  کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ  کہ  جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے ، اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے،وہ سمجھتے ہیں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے ۔لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے  وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کروا رکھی ہے ۔

 

 

تحریک عدم اعتماد کے ردعمل میں  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ ’سب بونے مل کر زور لگا لیں شکست ایک بار پھر سیاسی بونوں کا مستقبل ہے۔‘

تبصرے بند ہیں.