کراچی: سابق کپتان ظہیر عباس کہتے ہیں کہ ذاتی طور پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کےشکرگزار ہیں کہ آسٹریلیا نے24 سال بعد ٹیم بھیجی۔
نیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان آسٹریلیا کو دیکھ کر خوش ہے ،امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا لوگ انجواۓ کریں گے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے آسٹریلیا کو سپورٹ کریں ،ہر اچھے شاٹ پر داد دینی چاہیے ،دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگی، ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پربیٹنگ کرناجانتے ہیں، میچ میں تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا .
تبصرے بند ہیں.