دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں پر 100 رنز بنا لئے

17

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کھیل کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں پر 100 رنز بنا لئے ہیں اور عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 82 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ 
مجموعی سکور میں محض 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی آسٹریلیا کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور مارنوس لابوشین بغیر کوئی سکور بنائے ساجد خان کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ 52 رنز اور سٹیو سمتھ 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان شامل ہیں۔ 
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کرس گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کومنز، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.