وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) سمیت 80 ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات 

128

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا سمیت 80 ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شامل تھے۔ 
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماءاظہر عباس چانڈیا، اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف اور صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے تاہم انہیں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہو گا۔ تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے اور کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے خرید و فروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں مگر اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف کیساتھ ہے، عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان عدم اعتماد کی تحریک سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.