تحریک عدم اعتماد : وزیر اعظم نے نیوٹرل رہنے والوں کو جانور قرار دے دیا

46

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں نیوٹرل رہنے والوں کو جانور قرار دے دیا ہے۔

 

لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو نیوٹرل ہو وہ جانور ہوتا ہے۔ انسان نیوٹرل نہیں ہوتا بلکہ اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 3 چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں ۔ ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا۔ اعتماد کا میچ جیت کر انہیں بتاؤں گا کہ میں ان کے ساتھ کیا کرتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.