عوام اس بدترین حکومت سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں: شہباز شریف

6

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے اور لوگ اس بدترین حکومت سے نجات کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، عمران نیازی دھمکیاں دینا بند کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی ہے اور قومی اسمبلی کے سپیکر 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، عمران نیازی غیر قانونی طریقے سے آئے اور ہم قانونی طریقے سے بھیجنا چاہتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، کروڑوں افراد کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا اور ہر روز پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے،آٹا، دال، چینی، اور ادویات سمیت تمام اشیاءکی قیمتیں آسمانوں پر ہیں، عوام کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں اور لوگ اس بدترین حکومت سے نجات کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ان حالات میں ریاست مدینہ کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔ 
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سلیکٹڈ عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا جبکہ یہ شخص ہر جگہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، انہوں نے بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن ان کا دوغلا اور کھوکھلا پن ظاہر ہو چکا ہے، انہوں نے کہا تھا مر جاؤں گا مگر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ غیر قانونی طریقے سے آئے مگر ہم انہیں قانونی طریقے سے بھیجنا چاہتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.