سوشل میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ پر اداکارہ ثناء جاوید کا ردِ عمل آگیا

112

 

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ  ثناء جاوید نے سوشل میڈیا  پر اپنے خلاف سامنے آنیوالے الزامات پر بالآخر شدید ردِعمل دیا ہے۔

 

حالیہ دنوں کے دوران اداکارہ ثنا جاوید پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف افراد کی جانب سے بدسلوکی اور نامناسب رویہ اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے جن میں زیادہ تر میک اپ آرٹسٹ ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افراد کیخلاف  قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  قانونی دستاویز کی ایک تصویر  شیئر کی ہے جس میں  انہوں نے ان تمام لوگوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کے خلاف بات کی ہے اور ان پر  الزامات لگائے ہیں۔

 

نامور پاکستانی اداکارہ نے اس موضوع کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتانے کے لیے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

اداکارہ  ثنا جاوید کے مطابق لوگوں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف جان بوجھ کر مہم چلائی ہے۔ اداکارہ چاہتی ہیں کہ لوگ اس بات پر غور کریں کہ کسی نتیجے پر پہنچنے اور اپنے مؤقف کو سامنے لانے سے پہلے پوری کہانی جان لینا ہمیشہ دانشمندی ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.